پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر، ڈالر 31 پیسے سستا 

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ پاکستان میں سونا تاریخ میں پہلی بار 2لاکھ 82 ہزارروپے فی تولہ سے تجاوزکرگیا۔ 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے قیمت 500 روپے بڑھ کر 282300 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کے بھائو 429 روپے بڑھ کر 242027 روپے ہوگئے۔ دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔ سونے کی عالمی قیمت 5ڈالر بڑھ کر 2726 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو انٹربینک میں ڈالر 15پیسے کی کمی سے 277.75روپے کی سطح سے گھٹ کر 277.60روپے پر آگیا۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 31پیسے کی کمی کے بعد 279.06روپے کی سطح سے کم ہوکر 278.75روپے رہ گیا۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت88پیسے گھٹ کر 362.75 روپے رہی۔ 

ای پیپر دی نیشن