ڈی آئی خان میں شہید کیپٹن حسنین اختر فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

کھیوڑہ (نامہ نگار) پنڈ دادنخان کے سپوت پاکستان آرمی کے بہادر آفیسر کیپٹن حسنین اختر نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی کری ملنگ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔ کیپٹن حسنین کا تعلق 143 ویں لانگ کورس سے اور وہ پاک فوج کے سپیشل سروس گروپ کی تھرڈ کمانڈو بٹالین ’پوونداہ‘ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ تعلق شہیدوں، غازیوں کی سرزمین تحصیل پنڈ دادنخان سے تھا۔ وہ ریٹائرڈ حوالدار اختر حسین کے اکلوتے بیٹے اور اپنی تین بہنوں کے واحد بھائی تھے۔ کیپٹن حسنین کا جسد خاکی آبائی گائوں دولت پور میں پورے فوجی اعزاز کے سپرد خاک کیا گیا۔ کیپٹن حسنین نے اپنی چار سالہ سروس کے دوران بے شمار کامیاب آپریشنز میں حصہ لیا۔ وہ ہمیشہ ایک ہیرو کے طور پر زندہ رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن