دہلی چلو مارچ ناانصافی کیخلاف مزاحمت کی علامت بن گیا: کسان رہنما

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی حکومت کے خلاف پنجاب میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے‘ رہنما بھارتیہ کسان یونین کلونت سنگھ نے بتایا کہ جگجیت دلیوال، سروان سنگھ ودیگر کسان رہنمائوں کو گرفتار جبکہ متعدد کو بے دخل کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے شبمو بارڈر پر لگائے گئے کیمپ کو بلڈوز کردیا گیا ہے، محض 200  کسانوں کو ہٹانے کیلئے 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے۔ رہنما بھارتیہ کسان یونین کلونت سنگھ نے کہا وزراء کی یقین دہانیوں کے باوجود شمبو کھنوری بارڈر سے کسانوں کی بے دخلی کی گئی‘ بزرگ کسانوں کو نکلنے کا موقع تک نہ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دہلی چلو مارچ ناانصافی کے خلاف مزاحمت کی علامت بن چکا ہے۔ ٓمودی سرکار جارحانہ پالیسیاں لاگو کرکے انصاف کا قتل کر رہی ہے۔ بھارتی کسان رہنما راکش ٹکیت نے حکومت کی دوہری پالیسی پر اعتراض کرتے کہا کہ ایک طرف حکومت مذاکرات کا دعویٰ کر رہی ہے اور دوسری طرف کسانوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔ پنجاب کی حکومتی پارٹی ’’آپ‘‘ نے کسانوں کے مطالبات کی حمایت کی ہے، تاہم انہوں نے احتجاج کے طریقہ کار پر اعتراض کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن