ویمنز کرکٹ‘آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پہلا ٹی ٹونٹی8وکٹوں  سے ہرا  دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمنز کو پہلے ٹی 20ا میچ میں8وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں0-1 سے برابر حاصل کرلی ۔
 آسٹریلین ٹیم نے 138رنز کا ہدف 13.3 اوورز میں 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ  ویمنز ٹیم نے 2 وکٹوں پر 137رنز بنا کر مہمان آسٹریلوی ویمنز ٹیم کو  کامیابی کیلئے 138 رنز کا ہدف دیا۔ایمیلیا کر نے ناقابل شکست 51،اور سوفی ڈیوائن نے ناقابل شکست 39 رنز بنائے ۔ ڈارسی برائون  اور کپتان ٹاہلیا میک گراتھ نے ا یک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں اوپننگ بیٹر بیتھ مونی کی ناقابل شکست 75 رنز کی اننگز کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے 138رنز کا ہدف 13 ویں اوور کی تیسری گیند پر دو وکٹوں پر حاصل کرلیا۔جارجیا وال 50 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔بیتھ مونی کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن