گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ مظہر اقبال رندھاوا، امیر جماعت اسلامی پی پی64فرقان عزیزبٹ کی قیادت میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی اور امریکی سرپرستی میں صیہونی فوج کے مظالم کے خلاف جماعت اسلامی پی پی 64کے زیرانتظام پی بی ماڈل سکول حافظ آباد روڈ سے ریلی کا آغاز کیا گیا۔ریلی سے خطاب کرتے مظہر اقبال رندھاوا،فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مظالم کی انتہا کر دی ہے۔عالمی برادری اور بالخصوص مسلم دنیا کو یک زبان ہونا ہو گا۔غزہ پراسرائیل کے تازہ ترین مظالم سے انسانیت بھی شرما گئی ہے،اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی توڑنا شرمناک اقدام ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے صرف دو دونوں میں 170بچوں 80خواتین سمیت 970افراد کو شہید کرد یا گیا ہے۔اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے۔اس نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔