رنگ گوراکرنے کریم کی شکایت ایوان میں جاپہنچی

جمعہ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفٰی شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ایوان کے اجلاس میں خواتین پارلیمنٹرین کی جانب سے رنگ گورا کرنے والی کریم میں مرکری کی زیادتی کی نشاندہی کی گئی۔ پارلیمان کو بتایا گیا کہ ایف بی آر کے ٹیکس وصولی میں امسال 26فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کے روز ایوان کے اجلاس کے دوران ایم این اے شازیہ ثوبیہ نے خواتین کی جانب سے رنگ گورا کرنے والی کریم میں مرکری (پارہ ) کی زیادتی کی نشاندہی کی گئی اور متعلقہ وزارت سے استفسار کیا گیا کہ اسے کون دیکھتا ہے۔ اس پر وزیر مملکت برائے امور صحت مختار احمد نے بتایا کہ یہ نان میڈیکیٹڈ کاسمیٹکس ہیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی انہیں رجسٹرڈ نہیں کرتی بلکہ اسے پی ایس کیو سی دیکھتی ہے۔  ایوان کو بتایا گیا ملازم سرکاری خرچ پر 25 حج کرچکے ہیں۔ ایوان کی کارروائی ابھی جاری تھی کہ ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔


ای پیپر دی نیشن