8 فروری کو عوامی سمندر شیر پر مہر لگا کر پاکستانی تاریخ بدل دے گا: شہباز شریف

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام کا سمندر شیر پر مہر لگا کر پاکستان کی تاریخ بدل دے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خدائے بزرگ و برتر کے بعد عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں۔ آٹھ فروری کو نوازشریف کی قیادت میں عوام کا ایک سمندر نکلے گا جو علی الاعلان شیر پر مہر لگا کر پاکستان کی تاریخ بدل دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی اور خوشحالی کا سفر پھر وہیں سے شروع ہو گا جہاں رُکا تھا۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں صدیوں پرانے پٹواری نظام سے نجات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تو خیال تھا یہ ممکن نہیں۔ 2017-18ءمیں نواز شریف کی قیادت نے یہ ممکن بنا دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران زرعی زمینوں کا اندراج اور فرد کا اجراءاراضی کی منتقلی کمپیوٹرائزڈ ہو رہے تھے۔دریں اثناءشہباز شریف گجو متہ گئے‘ سلمان شہباز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ شہباز شریف نے انتخابی حلقہ میں سابق اراکین اور رہنما¶ں سے ملاقاتیں کیں۔ شہباز شریف سابق مشیر شبیر احمد عثمانی کے گھر گئے اور ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن