78 فیصدبچے موبائل فون یا ویڈیو گیمزکے بغیر نہیں رہ سکتے،سروے

اسلام آباد(خبرنگار)کیسپرسکی کے جانب سے حالیہ سروے کے مطابق، سروے کیے گئے 89 فیصد والدین  اپنے بچوں سفر کے دوران یا اپنے لیے کچھ فارغ وقت حاصل کرنے کے لییالیکٹرانک ڈیوائسز یعنی موبائل فون، ویڈیو گیمز وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں۔  (52 فیصد  بچے 3-7 سال کی عمر میں اپنی پہلی  ذاتی  ڈیوائس – ایک اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ – بہت جلد حاصل کرتے ہیں۔ تاہم تقریباً ایک چوتھائی جواب دہندگان  یعنی 22  فیصد نے اپنے بچوں کے ساتھ انٹرنیٹ کے حفاظتی اصولوں پر بات نہیں کی۔ اس کا مطلب ہے کہ کچھ بچے، جو اکثر اکیلے میں موبائل فونز یا کمپیوٹر وغیرہ استعمال کرتے ہیں، ہمیشہ اس بات سے واقف نہیں ہوتے ہیں کہ آن لائن محفوظ کیسے رہا جائے بچے خود تسلیم کرتے ہیں کہ موبائل فون یا دیگر انٹرنیٹ سے متعلق آلات ان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 78 فیصد   موبائل فون یا ویڈیو گیمزکے بغیر نہیں رہ سکتے۔

ای پیپر دی نیشن