کاشف انار عباسی ’’تمغہ شجاعت‘‘  کو شہید ہوئے 16 سال بیت گئے

    مری (نامہ نگار خصوصی) گکھڑ پلازہ راولپنڈی0 2دسمبر کو یوم شہداء ریسکیورز کے سلسلے میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیئے جانے کے سلسلے میں کاشف انار عباسی شہید ’’تمغہ شجاعت‘‘ جن کو  شہید ہوئے 16 سال بیت گئے ہیں ان کی یاد میں ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122مری انجینئر کامران رشید نے   فائر فائٹر کاشف انار عباسی کی قبر پر حاضری دی ۔اس موقع پرشہید کی قبر پر ریسکیو 1122 مری کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ شہید ہونے والے ریسکیو اہلکار کی قبر پر پھول اور چادرچڑھائی گئی ۔ایسے میںریسکیو اہلکاروں نے  انکے لواحقین سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی اور لاواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر انجینئرکامران رشید نے کہا کہ شہداء ریسکیو 1122 ہمارے ہیرو ہیں جنہیں ہم کھبی بھی فراموش نہیں کر سکتے کیونکہ ایسے شہیدون نے گکھڑ پلازہ کی آتشزدگی کے دوران پلازے میں پھنسے لوگوں کو بچاتے ہوئے اپنی جانیں بھی قربان کر لیں تھیں ۔

ای پیپر دی نیشن