گوجر خان(نامہ نگا ر)پاکستان ملٹری اکاو نٹس ڈیپارٹمنٹ میں گورنمنٹ آفیسر گریڈ سترہ میں 39 سال دو ماہ نوکری پوری ہو نے پر محمد شبیر خان ریٹائر ہو گئے،دوران سروس ملٹری اکاونٹس ایسوسی ایشن کے اعلی عہدے پر متحرک رہے ملازمین کے حقوق کے تحفظ ویلفیئر کے لیے بھی اپنی خدمات احسن طریقے سے انجام دیں شبیر خان اپنے شعبے میں اپنی خدمات و صلاحیتوں کے باعث ہر دلعزیز شخصیت تھے ۔ ان کے اعزاز میں دوستوں نے خوبصورت تقریب کا انعقاد کر کے انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔