لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور آج سے31دسمبرتک ڈرائیونگ لائسنس کی خصوصی آگاہی مہم چلائے گی۔یکم جنوری 2025سے بغیرلائسنس گاڑی چلانے پربڑے پیمانے پرکریک ڈاون ہوگا۔ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم چوک چوراہوں، کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں لیکچرزدیں گی۔ٹریفک حکام کا کہنا تھا کہ بغیرلائسنس،18 سال سے کم عمر اورلرنر پرمٹ پرگاڑی چلانے کی ہرگزاجازت نہیں۔ موٹر سا ئیکلسٹ فوری لرنرولائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں اورلائسنس بنوائیں۔صرف لاہورمیں رواں سال 11 لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس سہولیات فراہم کی گئیں۔