لندن (عارف چودھری) قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف دو ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے، نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔ مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا ڈاکٹر نے مزید ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے۔ ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔ لیکن طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے ورکرز کنونشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا