سرینگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ضلع رام بن میں سیلاب نے جہاں 3 افراد کی جان لے لی وہیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔