غزہ اسرائیلی حملوں میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 39فلسطینی ‘شہید ‘ 62زخمی

غزہ (نوائے وقت رپورٹ)اسرائیلی فوج نے تازہ فضائی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 39 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد 18 ماہ سے جاری جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 51 ہزار 240 ہوگئی ہے۔وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 62زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا، جس کے بعد زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 931 ہوگئی ہے۔غزہ سول ڈیفنس اور فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے 14 فلسطینی ایمرجنسی ورکرز اور اقوام متحدہ کے ملازم کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ ماہ ہونے والے وحشیانہ قتل کی اسرائیلی تحقیقات کو مسترد کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن