جان سینا نے 17ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن جیت کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)معروف ریسلر و اداکار جان سینا نے کوڈی روڈز کو شکست دے کر ریکارڈ 17ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔دنیا بھر میں مقبول ریسلر اور اداکار جان سینا 2025ء میں کسی وقت ریسلنگ کی دنیا کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیں گے، مگر اس سے پہلے انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای کا ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کرلیا جو اب تک کوئی اور ریسلر نہیں حاصل کرسکا۔جان سینا نے ریسل مینیا 41 کے مین ایونٹ میں کوڈی روڈز کو شکست دی اور ریکارڈ 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن