لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کادوسرا ٹی ٹونٹی میچ شدید بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ کوئنز لینڈ آسٹریلیا میں سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ہلکی بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہونے کے باوجود پاکستان بلائنڈ ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز کیا لیکن قومی ٹیم کوابتدائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ 15.2 اوورز میں9 وکٹوں پر 116 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی۔ مسلسل بارش کی وجہ سے میچ منسوخ کر دیا گیا۔ تیسرا میچ آج کھیلا جائیگا۔