لاہور(سپورٹس رپورٹر)آرسنل نے انگلش پریمیئر لیگ میںایپسوچ ٹائون کو 0-4 ،لیورپول نے لیسٹر سٹی کو 0-1 گول اور وولور ہیمپٹن کی ٹیم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا ۔ چیلسی کی ٹیم نے فلہم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔ آرسنل کی ٹیم نے ہوئیایپسوچ ٹائون کی ٹیم کو 0-4 گول سے ہرا دیا۔لینڈرو ٹروسر نے دو جبکہ گیبریل مارٹینیلی اور ایتھن نوانیری نے ایک، ایک گول کیا۔ لیورپول نے سخت مقابلے کے بعد میزبان لیسٹر سٹی کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ نے واحد گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ وولور ہیمپٹن کی ٹیم نے میزبان مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ پابلو سرابیا نے واحد گول کر کے اپنی ٹیم وولور ہیمپٹن کی فتح میں اہم کردارادا کیا۔ چیلسی کی ٹیم نے فلہم کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ ٹائریک جارج اورپیڈرو نیٹو نے ایک، ایک گول کر کے چیلسی کی فتح میں کردار ادا کیا۔