کامونکی(نمائندہ خصوصی)ٹریفک کے حادثہ میں 70 سالہ بزرگ موٹرسائیکل سوار جاں بحق۔ ضلع لودھراںکے موٹر سائیکل سوار ستر سالہ فلک کو جی ٹی روڈ گھنیاں کے قریب نامعلوم گاڑی نے عقب سے زوردار ٹکر مار دی۔جس کے نتیجہ میںجان کی بازی ہار گیا۔ریسکیو 1122ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور قانونی کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔