گوجرانوالہ:ٹیڈپ کے زیر اہتمام لاہور میں ایکسپو 2025اختتام پذیر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ٹیڈپ کے زیر اہتمام لاہور میں منعقد کی جانے والی ایکسپو  2025اختتام پذیر ہوئی، پاکستان کی سب سے بڑی انجینئرنگ اور ہیلتھ کیئر ایکسپو میں میڈ ان گوجرانوالہ انکلوئیر سب کی نظروں کا مرکز رہا، جس کا افتتاح  وزیر تجارت جام کمال نے کیا،گوجرانوالہ میں بننے والی مصنوعات کو بے حد سراہا گیا، مقامی صنعتوں کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے گوجرانوالہ بزنس سینٹر نے اس ایکسپو میں میڈ ان گوجرانوالہ انکلوئیر کا قیام عمل میں لایا،جہاں گوجرانوالہ کے تمام بڑے صنعتی شعبوں کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا، گوجرانوالہ اور وزیرآباد سے 30کمپنیاں میڈ ان گوجرانوالہ انکلوئیر کا حصہ بنیں ،جن کا تعلق ہوم اپلائنسز، کچن اپلائنسز، بلڈنگ ہارڈویئر، پلاسٹک فرنیچر، کٹلری، یو ٹینسلز، کراکری، پائپس اینڈ فٹنگز، سینیٹری ویئر، سینیٹری فٹنگز اور پمپس اینڈ موٹرز جیسے صنعتی شعبوں سے تھا،  ایکسپو میں 65ممالک کے تجارتی وفود، ٹریڈباڈیز، وزرا، سفیروں اور بائنگ ہائوسز نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن