ننکانہ : مبینہ پولیس مقابلہ ‘ ایک ڈاکو  زخمی حالت میں گرفتار‘ دوسرافرار 

ننکانہ صاحب + سانگلہ ہل( نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) مبینہ پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرافرار ہو گیا۔ گزشتہ شب تھانہ صدر سانگلہ ہل کی چوکی مڑھ بلوچاں کے قریب 2 ڈاکو راہگیر کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اطلاع پر ایس ایچ او مجاہد عباس ملہی اور چوکی انچارچ منڈی مڑھ بلوچاں نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ملزموں کا تعاقب شروع کر دیا۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ملزم شدید زخمی ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ 

ای پیپر دی نیشن