فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ کیلئے پاکستان ایک نئی ٹیم ہے، ہر میچ اہم :پاکستانی کوچ

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ سٹیفین کانسٹیائن نے کہاہے کہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ کیلئے پاکستان ایک نئی ٹیم ہے،فیفا کوالیفائرز کا ہر میچ اہم سمجھ کر کھیلتے ہیں۔تاجکستان کیخلاف اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرینگے ۔ہم میچ جیتنے کی پوری کوشش کرینگے۔ پاکستان میں فٹبال واپس آ گئی ہے۔سعودی عرب کےخلاف گولز کرنے کیلئے ہمیں چانسز ملے تھے۔ میچ کے آخری لمحات میں گول ہونے پر مایوسی ہوئی تھی۔ اوٹس خان نے کہا کہ تاجکستان کیخلاف میچ پاکستان کیلئے اہم ہے ، کمبوڈیا کیخلاف میچ میں کسی کو امید نہیں تھی کہ پاکستان جیتے گا۔ آج ایک بہترین فٹبال دیکھنے کو ملے گا۔فیفا ورلڈ کپ کوالیفائز کا میچ پاکستان اور تاجکستان کیلئے اہم ہوگا۔