قومی اسمبلی کی ایک سیٹ کم ہونے سے پی ٹی آئی کو نقصان ہوا

اٹک(نا مہ نگار )مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف وسابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی اٹک میں ایک سیٹ کم ہونے سے پی ٹی آئی کو نقصان ہوا ہے کیونکہ تینوں سیٹوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت الیکشن میں یقینی تھی حلقے کم ہوں یا زیادہ اُس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ضلع اٹک میں قومی اسمبلی کے دو حلقے ہوئے ہیں اگر ایک بھی رہ جائے تو پورے ضلع سے ایک سیٹ پر بھی کامیابی ہمارا مقدر ٹھہرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل اٹک میں میڈیا کے سینئر نمائندوں سے بات چیت میں کیا ہے اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف، چیئرمین یونین کونسل کھنڈہ ملک غلام حسین ، ملک شیر جنگ بھی موجود تھے میجر طاہر نے کہا کہ مردم شماری میں پنجاب کے بڑے شہروں کی طرح اٹک کی آبادی اُس طرح نہیں بڑھی جس سے آئینی ترامیم میں سات لاکھ اسی ہزار آبادی پر ایک ممبر قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن