کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ ناموس مصطفی ؐکے تحفظ کیلئے جان نچھاور کرنیوالوں کا نام تاقیامت تک چمکتا رہیگا،یہود ونصاریٰ کے ایجنٹ پاکستان میں ناموس رسالت ایکٹ کو کمزور کرنے کے درپے ہیں ،یہود نصاریٰ کو واضع کہنا چاہتے ہیں عاشقان رسول مرسکتے ہیںمگر نبی کریم کی شان میں ہرزہ سرائی برداشت نہیں کرسکتے ،ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے غلامان مصطفی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،حکومت توہین رسالت ؐکے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ۔ ان خیاالات کا اظہار انہوں نے غازی عبدالقیوم شہید کے یوم شہادت پر مزار پر چادر پوشی اور دعا کے بعد زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ ،کراچی رابطہ کمیٹی کے انور سجاد قادری ،بزم محبان اعلیٰحضرت کے صدر وسیم عطاری ،صوفی محمد حسین لاکھانی ودیگر موجود تھے، محمد شاہد غوری کا کہناتھا کہ پاکستان کی زمین نے مجاہد عاشق رسول پیدا کئے جن میں ایک عظیم نام غازی عبدالقیوم شہید کا ہے، پاک سر زمین کی مٹی میں لبیک یارسول اللہ کہنے والوں کا لہو شامل ہے ،ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں ایسی پاک سر زمین ملی ،ہمیں اپنی زمین سے محبت کرتے ہوئے ملک واسلام دشمن قوتوں کو شکست دینی ہے ،اسلام و ملک دشمن قوتیں ایک بار پھر مسلمانوں کے دلوں سے حب رسول کو ختم کرنے کیلئے بے حیائی کو فروغ دے رہی ہیں ،اسلام کی سربلندی کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ، غازی عبدالقیوم شہید ،غازی علم دین شہید اور غازی ممتاز قادری کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کلمہ حق بلند کیا اور باطل قوتوں کو واصل جہنم کیا،