لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ایک ہی الزام کے تحت مقدمات درج کرنے کے کیسوں میں گرفتاری روکنے اور ایف ائی اے نوٹس کے خلاف فواد چوہدری کی درخواست خارج کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف سیاسی بنیادوں پر 40 کیس درج کئے گئے۔ عدالت درخواست گزار کی کسی بھی کیس گرفتاری روکنے کا حکم دے، احاطہ لاہور ہائیکورٹ میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت تقسیم کا عمل جاری ہے۔ بدقسمتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف بھی اتفاق رائے نہیں ہو رہا ہے، ہمارے ہاں تقسیم اب پہلے سے زیادہ واضح ہوگئی ہے، یہ ہی فیصلہ نہیں ہو پا رہا کہ بات چیت کرنا ہے یا جنگ کرنی ہے۔