اٹک پو لیس کاعوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری 

 اٹک (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے تھانہ صدر اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے اپنے مسائل بیان کئے جس پر ڈی پی او اٹک نے متعلقہ پولیس افسران کو مقررہ ٹائم فریم کے اندر حل کرنے کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن