بہارہ کہو(نامہ نگار)پرنسپل کر لوٹ ریزیڈنشل کالج پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے غریبوں، ناداروں اور کم آمدن کے حامل سفید پوش خاندانوں کی ہر سطح پر خبرگیری کا مطالبہ کیا ۔یقینا کمزور اور بے وسیلہ افراد کی خدمت اوراعانت سے دنیا میں اطمینان اور آخرت میں عزت و تکریم کی دولت میسر آتی ہے ۔خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں پاکستانی قوم خیرات و عطیات میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ۔خبرگیری ،خدمت اور اپنائیت کا حکم دین اسلام کے زریں اوصاف میں شامل ہے۔ڈاکٹر نثار چوہدری نے کہا کہ صاحبان ثروت سماجی و فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھا کر غریب خاندانوں میں عید کی اجتماعی خوشیوں کا حصہ بن سکتے ہیں ،مذید کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے جگہ جگہ پریشانیوں کے کانٹے بوئے ہیں ۔خاموش خدمت کے ساتھ ہی ان معاشرتی مصائب و مسائل کا خاتمہ ممکن ہے ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے اس حدیث پاک ؐ کا حوالہ دیا جس میں رحمت کل عالم ؐ نے دین سے متعلق سوال پر فرمایا ''لوگوں کی خیر خواہی اور روٹی کہلانا اسلام ہے ۔