اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں میں اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ سے ملاقاتوں کا شیڈول اور طریقہ کار طلب کرلیا۔ گذشتہ روز قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان نے سماعت کی ۔