قلعہ دیدار سنگھ(چوہدری حسیب پندھیر سے) انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت،مضر صحت اور لاغر جانوروں کے پانی ملے گوشت کی فروخت سرعام دھڑلے سے جاری،قصابوں نے قیمتیں بھی بڑھا دیں چھوٹا گوشت 2300 روپے بڑا گوشت 1200 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا،ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ دیدار سنگھ مین بازار، بنک چوک،بوتالہ روڈ؛ٹینکی والا گلہ،اشرف ٹاؤن روڈ کمیٹی والا چوک اور گرد ونواح میں انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے مضر صحت لاغر جانوروں کی پانی ملے گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے،ذرائع کے مطابق سلاٹر ہاؤس میں کوئی بھی ڈاکٹر نہیں ہوتا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قصاب اپنی مرضی کے لاغر جانوروں کیساتھ ساتھ مادہ جانور بھی ذبح کرکے پانی لگا فروخت کرتے ہیں معلوم ہوا ہے کہ قصابوں نے انتظامیہ سے مبینہ ملی بھگت کرکے یہ مکروہ دھندہ شروع کیا ہوا ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ملی بھگت عدم توجہی اور لاپرواہی سے قصابوں نے نرخ مزید بڑھا دئیے ہیں چھوٹا گوشت 2300 روپے اور بڑا گوشت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔