شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق ایم پی اے چوہدری علی اصغر منڈا ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت عوام کو بیوقوف سمجھتی ہے اخبارات میں مہنگائی میں کمی کے دعوے کئے جارہے ہیں جوکہ نہ صرف جھوٹ ہے بلکہ عوام کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے 9 سال قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین موجودہ قیمتوں سے کیا جائے تو 9 سال میں 90 فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے حکومت کی معاشی ترقی کے دعوے بھی جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہے پاکستان د ن بدن معاشی طور پرکمزور ہورہا ہے۔ قرضے لے کر ترقی کے دعوے کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔