مہنگائی کنٹرول ، عدم استحکام کم ، پاکستان پرامن ماحول کی جانب گا مزن : عالمی بنک 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عالمی بنک نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان پرامن ماحول کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام میں کمی ہوئی، سخت مالی نظم و نسق کی پالیسی اختیار کر کے مہنگائی کو کنٹرول کیا گیا۔ ورلڈ بنک نے عالمی اقتصادی امکانات رپورٹ 2025ء جاری کر دی۔ رپورٹ میں پاکستان میں اس سال جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ عالمی بنک نے جون 2024ء کے مقابلے میں 0.5 فیصد بہتری ظاہر کر دی۔ آئی ایم ایف 3 فیصد اور حکومت کا 3.6 فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن