محکمہ مال فتح جنگ کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب بھرمیں پہلے نمبر پر ،سردار محمد اعظم خان 

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)تحصیل بار ایسو سی ایشن فتح جنگ کے سینئر ممبر سردار محمد اعظم خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 2024میں تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی کارکردگی سے پنجاب حکومت کے وقار میں اضافہ اور محکمہ مال پر اعتماد میں اضافہ ہوا،محکمہ مال فتح جنگ   کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب بھرمیں پہلے نمبر پر ہے،چوہدری شفقت انصاف اور میرٹ کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، گزشتہ روز سردار محمد اعظم خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جہاں محکمہ مال فتح جنگ کو بڑے چیلنجزکا سامناہے،امید رکھتے رہیں کہ محکمہ مال کے دیگر افسران بھی انہی کی طرح قانون وضوابط پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے
،مسائل موجودہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ وہ ان کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن