مختلف واقعات میں 4 افراد کو  موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

گوجرانوالہ،کامونکی(نمائندہ خصوصی)  مختلف علاقوں میں چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،  صدر الدین میں گھر کے سامنے راستہ بنانے کے تنازعہ پر ہمسایوں ملزمان زبیر،عمر ،اسامہ،علی اور عباس وغیرہ نے 65سالہ محمد حفیظ کو جھگڑے کے دوران مار ڈالا۔اشرف روڈ پر منشیات کے عادی ملزم انور المعروف پپو قصائی نے دوسرے نشئی قاسم کو تیز دھار آلہ سے گردن  پر وارکئے جس سے وہ دم توڑ گیا،تھانہ اروپ  پرانی دشمنی کی رنجش پر ملزمان فہد اور افضال وغیرہ نے محکمہ واپڈا کے اہلکار عرفان کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔ منڈیالہ وڑائچ میں جائیداد کے تنازعہ پر ملزمان نسیم عباس اورضیغم عباس وغیرہ نے فائرنگ کرکے عاصم کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

ای پیپر دی نیشن