کینال ویو ہائوسنگ سکیم فیزٹومیں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے:وقاص اوجلہ  

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)اوجلہ اینڈ ایسوسی ایٹس ٹائون ڈویلپرز گوجرانوالہ کے ڈائریکٹر احمد وقاص اوجلہ نے کہاہے کہ کینال ویو ہائوسنگ سکیم فیزII-میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے اورہم انشا اللہ اپنے وعدہ کے مطابق اسے مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرلیں گے، جبکہ رائل پام سٹی ایکسٹینشن کیلئے بھی ہوم ورک تیزی سے مکمل کیاجارہاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیااور انہوں نے مزید بتایا کہ کینال ویو ہائوسنگ سکیم فیزII-میں سیوریج، واٹرسپلائی اورسڑکوں کا ابتدائی تعمیراتی کام کافی حد تک مکمل کرلیاگیاہے اور مین گیٹ پر کام شروع ہو چکا ہے اورانہوں نے امیدظاہر کی کینال ویو ہائوسنگ سکیم فیزII-کے ارکان اقساط کی ادائیگی بروقت کرتے جائیں گے جس سے تمام کاموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جاسکے گی۔ان کا کہناتھا کہ کینال ویو ہائوسنگ سکیم فیزII-گوجرانوالہ کی واحد سنگل گیٹ کمیونٹی ہوگی جہاں ہر لحاظ سے سکیورٹی کے تمام معیار پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے رہائشیوں کو ہائوسنگ کی جدیدترین سہولیات کو یقینی بنایاجارہاہے، احمد وقاص اوجلہ کا کہناتھاکہ اوجلہ اینڈ ایسوسی ایٹس ٹان ڈیویلپرز کی شہر کی سب سے بڑی سکیم رائل پام سٹی میں اس وقت 1300سے زائد فیملیز آباد ہوچکی ہیں اور350سے زائد گھر زیرتعمیر ہونے کے علاوہ اتنی ہی تعداد میں لوگ گھروں کے نقشہ جات اوردیگر لوازمات پورا کرنے میں مصروف ہیں، رائل پام سکول کا تعمیراتی کام بھی تیزی سے جاری ہے اورامیدواثق ہے کہ اگلے تعلیمی سال میں داخلوں کا باقاعدہ آغاز کردیاجائے گا،اس کے علاوہ کمیونٹی سنٹر، فوڈکورٹ، میگا شاپنگ مال اورمیرج ہالز کے منصوبوں پر بھی جلد کام شروع کردیاجائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن