پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو: جے ڈی ڈبلیو کو ون ٹین کیخلاف پہلی اننگز میں80رنز کی سبقت

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں جے ڈی  ڈبلیو کو ون ٹین کمیونیکیشن کیخلاف پہلی اننگز میں80 رنز کی اہم برتری حاصل ہوگئی۔ جے ڈی ڈبلیو کی ٹیم ون ٹین کمیونیکیشن کے پہلی اننگز کے سکور118 کے جواب میں  198 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ون ٹین نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر16 رنز بنائے تھے کہ خراب موسم کی وجہ سے کھیل روک دینا پڑا ۔

ای پیپر دی نیشن