فیروزوالہ:گرانفروشی جاری سرکاری نرخنامہ مذاق بن گیا

 فیروزوالہ(نامہ نگار) تحصیل فیروز والا میں مصنوعی مہنگائی گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے حوالے سے شہریوں کی تشویش ختم نہیں ہو سکی۔ شہریوں کی گراں فروشوں وملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائی کے مطالبات کے باوجو د اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کا مارکیٹ کمیٹیوں کی طرف سے روزانہ جاری کیا جانے والا نرخ نامہ مذاق بنا ہوا ہے۔ شہریوں کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے اشیاء خوردو نوش کے نرخوں میں استحکام کے احکامات پر عملدر آمد یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ ناکام ۔ پھل اور سبزیاں 70 تا 80 فیصد زائد نرخ پر فروخت ہو رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن