عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کررہے ہیں :امجد لطیف

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء سابق چیئرمین بلدیہ ٹکٹ ہولڈر میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کررہے ہیں۔ ایک سال میں (ن) لیگ کی حکومت نے شرح سود میں نمایاں کمی کی اور بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 7روپے کی پہلی بار کمی کی ہے جس سے مہنگائی میں کمی آئے گی۔ میاں منور اقبال ،میاں رفاقت علی ،میاں عرفان کے ہمراہ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے میا ںامجد لطیف نے کہا کہ ن لیگ کے ہر دور میں پاکستان ترقی کے سفر پر گامزن ہوا پی ٹی آئی کے دور میں پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے کی باتیں کی جا رہی تھی،پی ٹی آئی نے نہ صرف پاکستان کی سیاسی و معاشی تباہی کی بلکہ ملک کو اس قدر نقصان پہنچایاکہ پوری دنیا پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے لگ گئی تھی ۔شریف براداران کی کارکردگی کو نہ صرف سلام پیش کرتے ہیں بلکہ دنیا کو بتاتے ہے کہ نواز شریف نے 28مئی کو 6ایٹمی دھماکے کرکے نا صرف ناقابل تسخیر بنایا بلکہ عالم اسلام کو پہلی ایٹمی قوت کا تحفہ دیا ۔

ای پیپر دی نیشن