شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ پیپلز پا ر ٹی اور (ن) لیگ اگر حقیقت میں سیاسی جماعتیں ہیں تو پی ٹی آئی کے ہاتھ پائوں باندھنے کے بجائے سیاسی میدان میں مقا بلہ کریں تاکہ انہیں اپنی نام نہاد مقبولیت کا علم ہوسکے ظلم اور جبر کی سیاہ رات جلد ختم ہونے والی ہے اور ملک میں حقیقی جمہوریت پروان چڑھنے کا وقت زیادہ دور نہیں حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں عوام کو یرغمال بنا کر رکھنا چاہتی ہیں انہیں موجودہ سیاسی معاشی عدم استحکام اور عوامی بدحالی کی کوئی فکر نہیں ہے ملکی معیشت مسلسل ڈوب رہی ہے عام آدمی بجلی و گیس کے بلوں اور کمرتوڑ مہنگائی کے ہاتھوں خودکشیوں پر مجبور ہے کسان فصلوں کی قیمت پر تشویش کا شکار ہیں جبکہ حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں کیساتھ بیرون ممالک جائیدادیں بنانے میں مصروف ہے مفاد پرست سیاستدانوں متعدد بیورو کریٹس اور کئی جرنیلوں کی دنیا بھر میں جائیدادیں ہیں جو قومی دولت لوٹ کر بنائی گئی ہیں۔