لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنک پولو کپ کا فائنل آج سہ پہر کو ڈائمنڈ پینٹس اور ماسٹر پینٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ فائنل کے موقع پر مختلف ایونٹس بھی ہوں گے۔ سب سڈری فائنل دوپہر ایک بجے ہوگا۔ اس کے بعد بچوں کے درمیان پولو کا نمائشی میچز کھیلا جائیگا۔ پھر ہارلے ڈیوڈ سن موٹر سائیکلز کی پریڈ ہوگی۔ لاہور میں بنے پہلے جانورں کے مکمل ہسپتال راؤنڈ لیک اینیمل ہسپتال کا افتتاح ہوگا جس کے بعد مین فائنل ہوگا اور اختتام میں گرلز کی ٹیموں کے درمیان نیزا بازی کے مقابلے بھی ہونگے۔