نیپرا میں کے الیکٹرک کی فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

اسلام آباد(خبرنگار)نیپرا میں کے الیکٹرک کی فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت آج ہو گی کے الیکٹرک نے جنوری 2025 کے لئے 4.84 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے کے الیکٹرک کی جانب سے مسلسل پانچویں ماہ منفی ایف سی اے کی درخواست کی گئی ہے اس سے قبل ستمبر 2024 کیلئے 0.18 پیسے فی یونٹ کمی صارفین کو پاس آن کی گئی ہے اکتوبر کیلئے کے الیکٹرک صارفین کو 0.49 پیسے فی یونٹ کا ریلیف فراہم کیا گیانومبر کے مہینے کیلئے 1.23 روپے کا ریلیف کراچی کے صارفین کو بلوں میں دیا گیادسمبر 2024 کے لئے کراچی کے بجلی صارفین کو 3.0 روپے فی یونٹ کمی کا فائدہ پہنچایا گیا جنوری 2025 کے لئے 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے نیپرا حتمی فیصلہ سماعت کے بعد کرے گاعالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں کم ہونے پر صارفین اپنے بلوں میں کمی کا فائدہ بھی اٹھاتے ہیں

ای پیپر دی نیشن