جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش میں گرفتار25 طلباء دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت نے جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش میں گرفتار25 طلباء کودو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار 25 طلباء کو عدالت میں پیش کیااور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، ملزمان پر پاسپورٹس ٹیمپرڈ کرکے برطانیہ جانے اور وہاں سیٹل ھونے کی کوششوں کا الزام ہے،ملزمان کے وکلاء نے کہاکہ گرفتار طلباء معصوم اصل قصوروار ایجنٹس ہیں جن کو ایف آئی نہیں پکڑتی، تفتیشی افسر نے کہاکہ یہی اصل بینیفیشری ہیں، جو گیم کرکے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں،یہ طلباء ہیں بچے تو نہی ہیں انکو نہی پتہ کہ "گیم" کیا ہوتی ھے؟،دلائل سننے کے بعد عدالت نے تفتیش کیلیئے2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ ملزمان کو دوبارہ 21 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن