ملکی صورتحال‘ اپنی غلطیوں کا بوجھ دوسروں پر ڈالنے کی بجائے خود احتسابی کرنا ہو گی: جے یو آئی

اسلام آباد (خبر نگار) قومی سلامتی کمیٹی کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام نے پارٹی موقف کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک، ہمارا وطن اللہ تعالی کی طرف سے ایک نعمت ہے جو رمضان کے مہینے میں ہمیں اللہ تعالی نے عطا کیا لیکن ہم نے اللہ کی اس نعمت کا شکر ادا نہیں کیا اور اللہ تعالی نے ہم پر بھی اس کفران نعمت کی سزا کے طور خوف اور بھوک کو مسلط کردیا ہے۔ ہم سب کو ملک کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے غلطیوں کا بوجھ ایک دوسرے پر ڈالنے کی بجائے اپنی قومی زندگی پر نظر ڈالنی ہوگی کہ ہم نے وطن کے حوالے سے کس زاویے سے سوچا ہے اور سوچ رہے ہیں۔ ہمیں اپنی خود احتسابی کرتے ہوئے یہ سوچنا ہوگا کہ ہم نے اپنے ذہن، اپنی تدابیر اور اپنی حکمت عملی کو کس رخ پر استعمال کیا ہے۔ ہمیں اپنے تضادات کو دیکھنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن