بلوچستان کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار بگٹی‘ مینگل دیگر قبائل ہیں:اختر ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختراقبال ڈار نے کہاہے کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بگٹی، مینگل ،جام، جمالی، مگسی ،بلوچ، بھوتانی ،ریئسانی سب کو جواب دینا چاہئے بلوچستان کیلئے اپنے اپنے ادوار میں کیا۔آج یہ محرومیاں اتنی کیوں بڑھ گئی ہیں جن کو تمام سٹیک ہولڈرز ختم نہ کر سکنے کی نہج پر پہنچ چکے ہیں ‘وفاق کی طرف سے دیئے گئے کھربوں روپے کے فنڈ کا بھی حساب ہونا چاہئے تاکہ پتہ چل سکے یہ پیسہ کہا گیا سرداروں کی جیب میں گیا یا بلوچستان کی عوام پر خرچ ہوا ‘ جب سرداروں کی رہائش گاہیں اسلام آباد ،کراچی لندن میں ہوں گی اور ان کے بچے بیرون ممالک تعلیم او ر کاروبار کر رہے ہوں گے اور دوسری طرف گیس کوئلہ تانبا سونا تیل کے ذخائر رکھنے والے مقامی لوگ بیروزگار اور پریشان ہوں گے تو پھر احساس محرومی میں مبتلا نوجوان ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں چڑھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں کا ایندھن بنیں گے۔

ای پیپر دی نیشن