گوجرانوالہ:گیف متاثرین کا چیف آفس گیپکوکے سامنے احتجاج

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گیپکو ایمپلائزہائوسنگ فاونڈیشن(گیف )کے متاثرین کا چیف آفس گیپکوکے سامنے احتجاج،متاثرین نے ساڈھا حق ایتھے رکھ کے نعرے لگائے مظاہرین نے مطالبات کے حق میں بینرز اتھا رکھے تھے،مظاہرین کی قیادت کرنے والے مرتضی بھٹی ودیگر کاکہناتھا کہ بیشتر ملازمین گیپکو نے تمام ترواجبات اداکردیئے ہیں گیف انتظامیہ کی طرف سے حاصل کی گئی اراضی کم ہے جبکہ پلاٹس کی فائلز کہیں زیادہ دی جاچکی ہیں۔جس کی وجہ کوئی پیش رفت ہورہی ہے الاٹیز کو تعمیراتی عمل کیلئے گرین سگنل نہیں مل رہا۔گیف سے جس جس نے مٹی بیچی ہے ان کو منظر عام پر لایا جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئے ۔ موجودہ حالات میں متاثرین اپنے مطالبات حکام بالا تک پہنچانے کے لئے احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں،متاثرین نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہم نے اپنا پیٹ کاٹ کر جمع کی گئی رقم ان کو دے دی ہے اریہ لوگ ہمیں ٹرخا رہے ہیں ٹیکسز کی رقوم ذاتی اکاونٹس میں کیوں رکھی گئیں اگر یہ درست ہے تو ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ مسئلہ حل نہ کیا گیا توگیپکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن