ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا رمضان سہولت بازار ننکانہ کا دورہ

ننکانہ صاحب( نمائندہ نوائے وقت ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رائے ذوالفقار علی نے سستے رمضان سہولت بازار ننکانہ کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے رمضان سہولت بازار میں اشیاء خوردونوش کی کوالٹی ، وزن ، سٹاک ، ریٹ لسٹس کی تنصیب ، صفائی ستھرائی ، تعینات عملے کی حاضری سمیت قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے رمضان بازار میں خریداروں سے قیمتوں میں فرق ، سہولیات و انتظامات بارے بھی دریافت کیا۔ شہریوں نے رمضان سہولت بازاروں کے قیام و سہولیات بارے حکومتی اور انتظامی اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رائے ذوالفقار علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان سہولت بازاروں کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا رمضان المبارک کے دوران غریب عوام کو اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے انقلابی اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان سہولت بازاروں میں تمام اشیاء ضروریہ کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن