اسلام آباد(خبرنگار)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباددی ہے اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے سردار ایاز صادق نے کہا کہ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیاامید ہے قومی کرکٹ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی اس کارکردگی کو دہرائے گی پاکستان کرکٹ ٹیم کسی بھی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم سے جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہیں