راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سید علی عرفان رضوی کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا تجاوزات کے خلاف آپریشن اندرون بازار صدر،کوئلہ سینٹر،ٹینچ بھاٹہ روڈ پر کیا گیا چھوٹا بازار،ہاتھی چوک،ٹینچ بھاٹہ سے دکانوں کے آگے شیڈ گرا دیئے گئے سڑکوں پر پیدل چلنے والی رکاوٹوں کو بھی مسمار کر دیا گیا سڑکوں پر قائم ریڑھیاں اور دیگر سامان ضبط کر لیا گیا ایگزیکٹو آفیسر سید علی عرفان رضوی نے کہا کہ آپریشن کینٹ کے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیگا آپریشن میں ہیوی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے آپریشن ایڈیشنل سی ای او ارشد خان اور ڈپٹی سی ای او ناصر کمال کی نگرانی میں کیا گیا غیر قانونی تجاوزات قائم کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کئے جائیںگے ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سید علی عرفان رضوی نے بتایا کہ آپریشن سے قبل بازاروں میں تاجروں کو تجاوزات خود ختم کرنے کے نوٹسسز جاری کیئے گئے تھے آپریشن کے دوران فٹ پاتھز کو کلیئر کیا گیا ہے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن مرحلہ وار جاری رہیگا.