حافظ آباد:خواجہ سراؤں کے ووٹ کے اندراج کے حوالے سے آگاہی واک

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے ووٹ کی اہمیت اور خواجہ سراؤں کے ووٹ کے اندراج کے حوالے سے آگاہی واک کی گئی۔واک کی قیادت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد رشید اور الیکشن آفیسر عارفہ اصغرنے کی۔ خواجہ سراؤں، الیکشن کمیشن کی کمیٹی کے اراکین اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ عارفہ اصغر کا کہنا ہے کہ معاشرے کے دیگر افراد کی طرح خواجہ سراء بھی ہماری سوسائٹی کے ذمہ دار افراد ہیں اور انکا ووٹ بھی دیگر شہریوں کی طرح برابری کی اہمیت رکھتا ہے۔خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن اور انکے ووٹ کے اندراج کے حوالہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھر پور اقدامات اور عوامی آگاہی کا سلسلہ جاری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن