کرکٹ نے پاکستان کے پرامن تشخص کا رنگ جما دیا

پاکستان میں کرکٹ کے عالمی ایونٹ کا انعقاد دنیا بھر کی توجہ پاکستان پر مرکوز ہوگئی انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025کا پاکستان میںانعقاد دنیا بھر میںپاکستان کا سرفخر سے بلند ہوگیا پاکستان کا پرامن تشخص دنیا بھر میں اجاگر ہواعالمی ایونٹ کیلئے پاکستان کی قومی وصوبائی قیادت پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت تمام متعلقہ اداروں کا کردار بھی سراہے جانے کے قابل ہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کی افتتاحی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرادری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو سمیت اہم شخصیات کی شرکت کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کی جانب سے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیاپاک فضائیہ کی شیردل ٹیم نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے ہوئے پاکستانی قوم کو سلام پیش کیااس کے علاوہ شیردل ٹیم نے بھرپور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے شاہین بریک کا بھی مظاہرہ کیاجے ایف 17 ایف 16اور شیردل شاہینوں نے پوری قوم کا لہو گرمایا جب کہ جے ایف17تھنڈر طیارہ بھی فلائی پاسٹ میں شریک تھاعالمی ایونٹ کی میزبانی کیلئے پاکستان میں خصوصی انتظامات کئے گئے ملک بھر کے اسٹیڈیمز بالخصوص کراچی لاہور اور اراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز کی تزئین وآرائش کی گئی مہمان کھلاڑیوں کو عمدہ کھیل پیش کرنے اور شائقین کرکٹ کو بہترین کھیل سے محظوظ ہونے انکے بیٹھنے اور تفریح طبع کیلئے بہترین سہولیات سے مزین اسٹیڈیمز تیار کئے گئے 29سال بعد پاکستان میں کرکٹ کا بین الاقوامی میلہ سجا ہے جس سے نہ صرف پاکستان کی عالمی سطح پرپذیرائی ہوئی ہے بلکے پاکستان کی معاشی اورسیاسی پوزیشن بھی مستحکم ہوگی    کیساتھ کراچی کے عالمی معیار کے سٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا بڑا مقابلہ ہواصدر مملکت آصف علی زرداری کراچی نیشنل بینک سٹیڈیم میں افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی تھے اس موقع پرپاکستان ائیر فورس کے جانباز شیردل نے ائیر شو میں فجائی مہارت کا مظاہرہ کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کراچی نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھامحسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ثقافت و تہذیب کو فروغ دینے کاخوبصورت سلسلہ بھی ہے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پرامن اور محفوظ پاکستان کی جیت ہے میرے سمیت آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے پاکستانی قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ کرکٹ کے دلدادہ ہیں اور کرکٹ سے محبت کرتے ہیں قبل ازیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچ کے انتظامات کا جائزہ لیاانتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔
کھیل کے بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کیساتھ ساتھ پاکستان عالمی رہنماؤں کی توجہ اور دلچسپی کا مرکز بھی بن چکا ہے۔ عالمی رہنماؤں کی پاکستان آمد اور پاکستانی قیادت کی دوست  ممالک کے دوروں سے پاکستان عالمی سطح پر انتہائی متحرک ملک کے طور پر ابھر رہا ہے گذشتہ دنوں ترک صدر رجب طیب اردغان کا دورہ پاکستان آئی ایم ایف کی ٹیم کی پاکستان آمد بحرین کے اعلی سطحی وفد کی پاکستان آمد اور آئندہ دنوں میں مزید عالمی رہنماؤں کیجانب سے پاکستان دورے متوقع ہیں جسکی وجہ سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں کافی بہتری آرہی ہے۔اسی طرح وزیراعظم پاکستان محمد شہبا زشریف کادورہ متحدہ عرب امارات(یو اے ای) اور صدر مملکت آصف علی زداری کا ماضی قریب میں چین کا دورہ بھی خطے میں پاکستان کی اہمیت کا واضح ثبوت ہے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کا دورہ روس اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی کا دورہ آذربائیجان بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے پاکستانی قیادت کے دوست ممالک کے دورے اور عالمی رہنماؤں کی پاکستان آمد جہاں پاکستان کی متحرک اور کامیاب خارجہ پالیسی کی مظہر ہیں وہیں پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کی بہتر کیجانب بھی ایک قدم ہے جس سے عالمی سطح پر پاکستان ایک ا بھرتی ہوئی مضبوط سیاسی ومعاشی طاقت بن رہا ہے چین برادر اسلامی ملک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی ،آزربائیجان اور دیگر ممالک کیساتھ بڑھتے ہوئے معاشی تعلقات پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیںپاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورہ پر برطانیہ پہنچ گئے ہیںوہ علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی میں ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے علاقائی استحکام کانفرنس رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ہو رہی ہے آرمی چیف ابھرتا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل کے عنوان پر کلیدی خطاب کریں گے یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے ہر سال منعقد ہوتی ہے علاقائی استحکام کانفرنس پاک برطانیہ فوجی سطح پر بات چیت کا اہم پلیٹ فارم ہے عالمی منظر نامہ میں تیزی سے تبدیلی پر موجودہ کانفرنس خصوصی اہمیت کی حامل ہے قبل ازیں دورے کے پہلے دن آرمی چیف سید عاصم منیر کو شاہی ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں شاندار استقبالیہ دیا گیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا چاق و چوبند دستے نے آرمی چیف کو انتہائی شاندار انداز میں سلامی پیش کی ان کی مصروفیات میں برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل ٹونی ریڈیکن برطانوی آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر رولینڈ واکر اور برطانیہ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جوناتھن نکولس پاول سے ملاقاتیں شامل ہیں آرمی چیف برطانوی ہوم سیکرٹری یویٹ کوپر سے بھی ملاقات کریں گے ۔
اپنے دورے کے دوران آرمی چیف برطانوی فوج کی اہم یونٹس بشمول لینڈ وارفیئر سینٹر اور 1اسٹرائیک بریگیڈ کا بھی دورہ کریں گے جہاں انہیں برطانوی فوج کی جدید کاری کی کوششوں اور آپریشنل حکمت عملیوں پر بریفنگ دی جائے گی پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دیرینہ تاریخی بنیادوں پر قائم ہیں جو سفارتی، اقتصادی اور سکیورٹی شعبوں میں مستحکم روابط رکھتے ہیں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان خاص طور پر انسداد دہشت گردی اور پیشہ وارانہ تربیت کے میدان میں قریبی تعاون جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن