اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کی ازبکستان کے وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر ریلوے نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کا حوالہ دیا کہ وہ ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے درمیان ٹرانز افغان ریلوے کے منصوبے پر عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔ دونوں فریقین نے مزار شریف، کابل، جلال آباد، طورخم اور پشاور کے درمیان ٹرانزٹ افغان ریلوے کی تعمیر پر سہ فریقی مفاہمت پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا۔،وزیرریلوے اعظم سواتی اسلام آباد ڈرائی پورٹ سے فریٹ ٹرین کاافتتاح منگل کو کریں گے پہلی بارٹرین کے ذریعے سے 3ہزار ٹن سامان ترکی جائے گا ،آئی ٹی آئی فریٹ ٹرین سروس مارچ میں چلناتھی ،فریٹ ٹرین گلابی نمک ،کجھوریں او رچاول لے کرجائے گی،پاکستانی ٹرین زاہدان تک جائے گی وہاں سے کنٹینر و سامان دوسری ٹرین پرلوڈ کیاجائے گا، ترکی تک سامان زیادہ سے زیادہ 14دن میں پہنچے گا سمندر سے21دن لگتے ہیںپاکستان سے ترکی جانے والی پہلی فریٹ ٹرین کاکل (بروزمنگل کو) افتتاح ہوگا،پہلی بارٹرین کے ذریعے سے 3ہزار ٹن سامان ترکی جائے گا،استنبول تہران اسلام آباد(آئی ٹی آئی) فریٹ ٹرین سروس مارچ میں چلناتھی مگرریلوے حکام کی نااہلی کی وجہ سے نہ چل سکی ،وزیرریلوے سینیٹراعظم سواتی اسلام آباد ڈرائی پورٹ سے فریٹ ٹرین کاافتتاح کریں گے ،ٹرین گلابی نمک ،کجھوریں او رچاول لے کرجائے گی،پاکستانی ٹرین زاہدان تک جائے گی وہاں سے کنٹینر و سامان دوسری ٹرین پرلوڈ کیاجائے گا،اسلام آباد سے ترکی تک سامان زیادہ سے زیادہ 14دن میں پہنچے گا جبکہ اگر سمندر کے ذریعے سامان بھیجاجائے تو 21دن لگیں گے۔