اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 22کے دو افسروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں ،کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کو چیئرین فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات کردیا گیا ہے وہ پہلے ایف پی ایس سی میں بطور ممبر کام کررہے تھے ۔ پاس گروپ کے گریڈ22کے افسر شاہد اشرف تارڑکو تین سال کے لیے ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن لگا دیا گیا ہے مگر وہ گورنمنٹ سروس ریٹائرمنٹ مدت 65سال پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔